ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آگرہ میں دہرابم دھماکہ،دارالحکومت سمیت پوری ریاست میں ہائی الرٹ

آگرہ میں دہرابم دھماکہ،دارالحکومت سمیت پوری ریاست میں ہائی الرٹ

Sun, 19 Mar 2017 12:23:50  SO Admin   S.O. News Service

آگرہ،18 مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) ہر سال کی طرح اس سال بھی تاج فیسٹیول کی جہاں ایک طرف تیاریاں چل رہی تھی تو وہیں دو بم دھماکے ہونے سے تاج نگری میں دہشت پھیل گئی۔ واقعہ کے بعد شہر پولیس میں کھلبلی مچ گئی، تحقیقات کے لئے بی کے ساتھ اعلی عہدیدارجائے واقعہ پر پہنچے۔ سیکورٹی کے مدنظرشہر میں ایس ایس پی نے الرٹ جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو بھڈئی کے پاس پولیس کے ہاتھوں ایک دھمکی بھرا خط لگا۔ یہ خط دہشت گرد آئی ایس آئی ایس کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کا تھا۔ اس میں لکھا تھا کہ ان کا منصوبہ ہندوستان میں دہشت پھیلانا ہے،اس کے لئے وہ سب سے پہلے ہندوستان کے ثقافتی ورثہ تاج محل کو اڑا دیں گے۔ ایسے دھمکی بھرے خط ملنے سے پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی ۔معاملے کی تحقیقات کے لئے خفیہ محکمہ کے ساتھ اے ٹی ایس سرگرم ہو گئی اور تاج محل کو پولیس کی حفاظت میں لے لیا گیا، چھاؤنی بنے آگرہ شہر میں ہفتہ کی صبح دو دھماکے ہونے سنسنی پھیل گئی۔ پہلا دھماکہ آگرہ ریلوے کینٹ میں واقع سرائے خواجہ میں ہوا ہے تو دوسرا واقعہ ایک گھر میں ہوا، دو جگہ ہوئے بم دھماکے کی خبر سے تاج نگری گھومنے آئے غیر ملکی سیاح کے ساتھ مقامی لوگ دہشت زدہ ہوگئے۔ وہیں اس واقعہ کے بعد آگرہ ایس ایس پی سمیت کئی بڑے افسر جائے واقعہ پر تحقیقات کے لئے بی ٹیم کے ساتھ پہنچے، وہ اپنی تحقیقات کر رہے ہیں۔ آگرہ تاج نگری میں ہوئے دو بم دھماکوں کے بعد دارالحکومت سمیت پوری ریاست میں ڈی جی پی جاوید احمد نے ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگرہ میں ہوئے بم دھماکے کو دیکھتے ہوئے پوری ریاست میں ہائی الرٹ کیا ہے۔ 


Share: